ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
مزید پڑھیں
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر مقدمہ میں بری کیا تھا۔
ایف آئی اے کا مؤقف ہے کہ پراسیکیوشن نے ثبوت کیس میں مہیا کیے اور فرانزک شدہ ڈاکیومینٹری ثبوت بھی ٹرائل کے دوران مہیا کیے گئے۔
درخواست میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ ظاہر نہیں کرتا کہ کن بنیادوں پر ملزمان کو بری کیا گیا اور نہ ہی فیصلے میں یہ ظاہر نہیں ہوتا ہے کہ پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی۔
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے پراسیکیوشن کے ثبوتوں کو اہمیت نہیں دی لہٰذا سائفرکیس میں 3 جون کو ہائیکورٹ کا دیاگیا فیصلہ کلعدم قرار دیاجائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے مطابق اسپیشل جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کی جاسکتی۔ علاوہ ازیں ٹرائل کورٹ میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے تعاون نہیں کیا۔
ٹرائل کورٹ نے ملزمان کی جانب سے 65 درخواستوں پر سماعت اور فیصلہ کیا۔