ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

جمعہ 14 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے 28ویں میچ میں انگلینڈ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی، انگلینڈ کی ٹیم نے 48 رنز کا ہدف اپنی اننگ کی 19ویں بال پر ہی حاصل کرلیا۔

نارتھ ساؤنڈ میں واقع سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، عمان کی جانب سے صرف شعیب خان ہی 11 رنز بنا سکے۔

عمان کی پوری ٹیم انگلینڈ کیخلاف 14ویں اوور میں 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے اپنے 4 اوورز میں 11 رنز دیکر 4 وکٹیں جبکہ مارک ووڈ اور جوفرا آرچر نے تین 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

انگلینڈ کے اوپنر فل سالٹ 3 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 12 رنز بنا کر بلال خان کے ہاتھوں بولڈ ہوئے، انگلینڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز ول جیکس 7 گیندوں پر 5 رنز بنا کر کلیم اللہ کی گیند پر پرجاپتی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انگلینڈ نے عمان کی جانب سے 48 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر چوتھے اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا، یوں یہ میچ مجموعی طور پر 99 بالز میں نمٹ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟