لاہور جلسے نے نگران حکومت اور کابینہ کے منہ پر تھپڑ رسید کیا، فواد چودھری

اتوار 26 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ لاہور سے لوگوں کو اٹھا کر مِسنگ پرسن بنایا جا رہا ہے۔ اظہر مشوانی اور شاہد حسین مِسنگ پرسنز ہیں۔ تین دن سے وہ لاپتا ہیں ان کا کچھ پتا نہیں، یہ ہرگز قابل قبول نہیں۔ لاہور جلسے نے نگران حکومت اور کابینہ کے لوگوں کے منہ پر تھپڑ رسید کیا ہے۔

لاہور میں اسد عمر، مسرت چیمہ اور اعظم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فواد چودھری نے کہا کہ مینار پاکستان جلسے کے بارے میں اہل لاہور کے لیے شکریہ کا لفظ چھوٹا ہے۔ تین ہزار چھاپے اور دو ہزار گرفتاریاں کی گئیں۔ لاہور کو کنٹینرز سے بند کر دیا گیا، اس کے باوجود لاکھوں لوگ جلسے میں پہنچے۔

فواد چودھری نے کہا یوں لگتا ہے کہ نازی پاکستان پر حکومت کر رہے ہیں۔ عالمی برادری میں پاکستان بارے تشویش پائی جاتی ہے، پاکستان کے عوام کی بے عزتی برداشت نہیں۔ جس طرح حکومت چل رہی ہے یہ پاکستان کو دوبارہ فیٹف کی لسٹ میں شامل کروائیں گے۔ حکمران پاکستان پر عالمی پابندیاں لگوانے کی طرف جارہے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا ’وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں کہ یا عمران خان نہیں یا ہم نہیں۔ ہم رانا ثنااللہ کی طرح نہیں سوچتے۔ زرداری صاحبان نے بھٹوز کو تو ویسے ہی ختم کر دیا۔ بلاول کو اپنے نانا کے اصولوں کا کچھ خیال نہیں۔ حکمران اتنے خوفزدہ ہیں کہ انہوں نے آئین کو ختم کر دیا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا شہباز نے جو خط لکھا ہے اس سے اندازہ لگا لیں کہ وہ کتنے چھوٹے آدمی ہیں۔ صدر نے تو وزیراعظم کو آئین پر عمل کا مشورہ دیا تھا۔ وزیراعظم نے بے ہودہ جواب دیا لگتا ہے کسی نے پریس ریلیز لکھ کر دی۔ جنرل باجوہ نے ایک سچ بولا ہے کہ شہبازشریف بغیر سر اٹھائے ڈانٹ سنتے ہیں۔

فواد چوہدری کے مطابق ملک میں آئینی حکومت زیادہ دور نہیں، عوام سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عمران خان قومی ایجنڈے کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔ عمران خان کا راستہ روکنے کی ہر کوشش کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ آنے والا ہفتہ پاکستان کی تاریخ کے لیے اہم موڑ ثابت ہوگا۔ پاکستا ن کی عدلیہ 1950 والی عدلیہ نہیں۔ سپریم کورٹ آئین کے ساتھ کھڑی نظر آئے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ جس طرح ملک چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔ ملک فسطائیت کی طرف جا رہا ہے۔ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ ملک الیکشن کی طرف جائے گا۔ پی ٹی آئی ٹکٹ کے امیدوار انتخابی مہم جاری رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی