دوران حج ذیابیطس کے مریضوں کو کیا احتیاط برتنی ہے؟ ہدایات جاری

جمعہ 14 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارت صحت نے حج 2024 کے دوران ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ ان کا حج کا سفر محفوظ اور آرام دہ ہو۔

سعودی وزارت صحت نے شوگر کے مریض حجاج کرام کے لیے ان کے خون میں شوگر کی نگرانی، ادویات کی صحیح طریقے سے حفاظت، اور صحت کی معلومات پر مشتمل شناختی بینڈ پہننے کی سفارشات شامل ہیں۔

وزارت صحت کا مؤقف ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو خون میں شوگر کی باقاعدگی سے نگرانی کرنی چاہیے، انسولین اور دیگر ادویات کو صحیح طریقے سے محفوظ کرنا ضروری ہے تاکہ ان کی تاثیر برقرار رہے، مریضوں کو اپنے ہاتھ یا کلائی پر ایک شناختی بینڈ پہننا چاہیے، جس پر ان کی صحت کی حالت کا تذکرہ ہو۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شوگر کے مریضوں کے لیے روزانہ مناسب مقدار پانی پینا بھی انتہائی اہم ہے، اس کے علاوہ روزانہ پیروں کی دیکھ بھال اور ان کا معائنہ کرنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی قسم کی چوٹ یا مسئلے کا بروقت علاج کیا جا سکے۔

وزارت صحت نے مریضوں کو ہلکی پھلکی غذائیں اپنے ساتھ رکھنے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ شوگر کی سطح میں کمی ہونے پر فوراً استعمال کی جاسکیں۔

سعودی وزارت صحت کے یہ اقدامات ذیابیطس کے مریضوں کے حج کے دوران صحت کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کی مذکور بالا ہدایات پر عمل کرکے ذیابیطس کے مریض اپنی صحت کو بہتر طریقے سے منظم کرسکتے ہیں اور حج کے فرائض کو آرام سے ادا کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

پاک سعودی دفاعی معاہدے میں تُرکیہ کی شمولیت کا کتنا اِمکان ہے؟

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘