نیب لاز کے بارے سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے، عمران خان

جمعہ 14 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیرسٹر شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ صحافی عمران ریاض کو مقدس فریضے سے روکنا فسطائیت ہے، اظہر مشوانی کے بھائیوں سمیت پی ٹی آئی کے کئی کارکنوں کو دوبارہ اٹھایا گیا ہے۔ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

 

بیرسٹر شعیب شاہین کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سرگودہا انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو سراہا اور قومی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے بجٹ پیش ہوا ہے اس طرح سے ملک نہیں چل سکتا۔

عمران خان نے کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان نے کہا تھا ان کے دور میں کوئی نا انصافی نہیں ہوگی۔ کیا چیف جسٹس سرگودہا انسداد دہشت گردی عدالت جج محمد عباس کے خط پر کوئی ایکشن لیں گے؟

بیرسٹر شعیب شاہین کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ رول آف لا نہیں ہوگا تو ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی، نیب لاز کے بارے سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے۔

بیرسٹر شعیب شاہین کے مطابق عمران خان بجٹ کو ظالمانہ بجٹ قرار دیتے ہوئے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔ ہمارے دور میں نیب نے 4.5 سو ارب اکٹھا کیا تھا۔

عمرا ن کا کہنا تھا کہ حکومت میں شامل جماعتوں نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے نیب لاز میں ترامیم کی ہیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ سابق کمشنر راولپنڈی کیوں لاپتا ہیں؟

بیرسٹر شعیب شاہین کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ دبئی لیکس میں جو نام آئے ہیں اس کی تحقیقات ہونی چاہییں۔ حکومت قومی اسمبلی میں قانون سازی کے بجائے آرڈینیشن کے ذریعے نظام چلا رہی ہے۔

بیرسٹر شعیب شاہین کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو پیغام دیا ہے۔

بیرسٹر شعیب شاہین نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ایڈوائس پر بانی پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے مزاکرات کا مینڈیٹ محمود خان اچکزئی کو دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل