مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی: ’جلد ہی یہاں ڈی ایچ اے کا ایک اور فیز شروع ہوجائے گا‘

جمعہ 14 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کی سرسبز پہاڑیوں میں ہر دوسرے دن آگ بھڑک اٹھتی ہے جو جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتی ہے اور کئی ایکڑ پر محیط جنگل راکھ کا ڈھیر بن جاتے ہیں۔ چند دن قبل مارگلہ کے جنگلوں میں 5 دن تک لگی رہنے والی آگ نے ہزاروں درختوں کو راکھ کر دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس کی مختلف ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔

اسلام آبادیز نامی ایکس اکاؤنٹ کی جانب سے مارگلہ کے پہاڑوں کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی ایکڑ پر محیط جنگل چٹیل میدان بن چکا ہے اور اس حصے سے درختوں کا صفایا ہو چکا ہے۔ صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پہاڑیوں پر آتشزدگی کے بعد خوبصورت مارگلہ ہلز کا تکلیف دہ منظر۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مارگلہ کے پہاڑوں سے اب جنگل ختم ہو چکا ہے۔

ایک ایکس صارف نے الزام عائد کیا کہ یہ جگہ گالف کورٹ کی ایکسٹینشن کے لیے جگہ خالی کی گئی ہے۔

علی نامی ایکس صارف لکھتے ہیں کہ جلد ہی یہاں پر ڈی ایچ اے کا ایک اور فیز شروع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر حالیہ لگنے والی آگ کے شبے میں گرفتار 3 ملزمان سے تفتیش کی گئی اور تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان شہد اکٹھا کرنے کی غرض سے مارگلہ ہلز جاتے اور مکھیوں کو بھگانے کے لیے آگ لگاتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp