سعودی وزارت صحت نے گرمی کی تھکن سے چھٹکارے کی تدابیر جاری کردیں

جمعہ 14 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارت صحت نے حج کے دوران گرمی کے باعث ہونے والی تھکن (ہیٹ ایکزاسچن) کا شکار ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص کی مدد کے لیے 4 اہم اقدامات جاری کیے ہیں۔

یہ اقدامات خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہیں جو گرمی کے دوران عبادات اور مناسک حج ادا کر رہے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق گرمی کی تھکن سے متاثرہ شخص کو فوری امداد ار ریلیف فراہم کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے جائیں:

متاثرہ شخص کو سایہ دار جگہ پر منتقل کریں تاکہ وہ شدید دھوپ سے بچ سکے۔

متاثرہ شخص کے بیرونی کپڑے اتار دیں تاکہ جسم کی حرارت کم ہو سکے اور اسے ٹھنڈک محسوس ہو۔

جسم پر ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ کریں تاکہ اس کی جسمانی حرارت کم ہو اور اسے راحت مل سکے۔

متاثرہ شخص کو بار بار ٹھنڈا پانی پینے کو کہیں تاکہ اس کے جسم میں پانی کی کمی پوری ہو سکے اور وہ گرمی کے اثرات سے بچ سکے۔

وزارت صحت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کوئی شخص گرمی کی تھکن کا شکار ہو جائے تو فوری طور پر ایمبولینس کو بلائیں اور اوپر دیے گئے اقدامات کو اپنائیں تاکہ متاثرہ شخص کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان