وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملتان میں مفت آٹے کی تقسیم کے سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ مفت آٹے کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور اس دوران عمر رسیدہ افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ملتان اور بہاولپور میں آٹے سنٹرز کا اچانک دورہ
وزیراعظم شہباز شریف کی آٹا لینے آنے والے کسی فرد کو خالی ہاتھ واپس نہ بھجوانے کی ہدایت
جن افراد کا شناختی کارڈ نہیں چل رہا ہے، انہیں بھی آٹا دیا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت pic.twitter.com/21f127meWM
— PMLN (@pmln_org) March 26, 2023
شہباز شریف نے مفت آٹے کے لیے آنے والے عوام سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور شاندار انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کوسراہا۔
وزیراعظم پاکستان نے مفت آٹا سنٹر پر خصوصی افراد کے لیے قائم کیے گئے ڈیکس پر بھی گے اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور اس دوران عمر رسیدہ، سپیشل افراد اور خواتین کا خاص خیال رکھا جائے۔
شہبازشریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، کمشنر ملتان عامر خٹک اور ریجنل پولیس آفیسر سہیل احمد بھی موجود تھے۔