حج 1445ھ: سعودی وزیر داخلہ کا مکہ مکرمہ میں حج سیکیورٹی فورسز کا دورہ

اتوار 16 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حج کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے آج حج 1445 ہجری کی سیکیورٹی کے لیے تعینات خصوصی فورسز کا معائنہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے فورسز کے ہیڈکوارٹر میں سیکیورٹی حکام سے ملاقات کی اور حج کے دوران انجام دی جانے والی ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ لی۔

زائرین کی حفاظت اولین ترجیح ہے

وزیر داخلہ نے فورسز کی تیاریوں اور ان کے حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حج کے دوران زائرین کی حفاظت اور امن کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے حج کے کامیاب انعقاد کے لیے فورسز کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp