برطانیہ میں بلیوں پر مائیکرو چپ لازمی قرار، خلاف ورزی کرنیوالے مالک پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

اتوار 16 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں بلی پالنے کے لیے نیا قانون نافذالعمل ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے بلی کے مالک پر 55 پاؤنڈ (19 ہزار 348 پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق برطانیہ کی وزارت دیہی امور و ماحولیات نے ملک میں بلیاں پالنے والے افراد کے لیے نیا قانون بنایا ہے، جو نافذالعمل ہوگیا ہے، نئے  قانون کے تحت بلیاں پالنے والے افراد کو اپنی بلیوں پر مائیکروچپ لگوانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ 2016 میں برطانیہ میں کتے پالنے کے لیے بھی اس طرح کے قوانین وضع کیے گئے تھے جو اب پالتوبلیوں پر بھی لاگو کیے جارہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ بھر میں اس وقت ایک کروڑ 10لاکھ سے زائد پالتو بلیاں ہیں، جن میں سے 23 لاکھ مائیکرو چپ کے بغیر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp