نہار منہ کیا کھانا چاہیئے اور کن اشیا سے پرہیز ضروری ہے؟

منگل 10 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہرانسان کی جسمانی ضروریات مختلف ہوتی ہیں، سب کو اپنی غذا کا استعمال انہی کے پیش نظر کرنا چاہیئے۔

اس حوالے سے نیوٹریشنسٹس کا کہنا ہے کہ صبح اٹھ کر نہار منہ پانی پینا بہت فائدہ مند ہے، لیکن ضروری نہیں کہ اگر کچھ لوگوں کو صبح نہار منہ پانی پینے سے فائدہ ہوتا ہے تو سبھی کو ہو گا۔

نیم گرم پانی میں شہد ملا کر پینے کے بہت فوائد ہیں لیکن اکثر لوگ شہد کو تیز گرم پانی میں پلا کر پینے کی غلطی کرتے ہی جوکہ بالکل سودمند نہیں ہے۔

صبح سویرے اٹھ کر سیب کا استعمال بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ سبزیوں میں نہار منہ شکر کندی کا استعمال بہت زیادہ فائدہ پہنچاتا ہے۔

اکثر لوگ نہار منہ چائے کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس سے گریز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے تیزابیت کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ادرک اور لہسن کا استعمال بھی تیزابیت کا باعث بنتا ہے لہذا نہار منہ ان کے استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

اکثر لوگوں کی شکایت ہوتی ہے کہ وہ صبح سویرے بھاری ناشتہ نہیں پاتے۔ یہ کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک عادت ہے جس سے نجات حاصل کرنا بہت مشکل کام ہے، ایسے لوگوں کو چاہیئے کہ ناشتے میں دلیہ اور دودھ کا استعمال کرنے کی کوشش کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف

آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ

اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ

ویڈیو

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟