پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر امریکی رکن کانگریس ٹیڈ لیو کا بیان سامنے آگیا۔
امریکی رکن کانگریس ٹیڈ لیو نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو پولیس کی بربریت،دوران حراست انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں یا تشدد کے جواز کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
امریکی رکن کانگریس نے کہا ہے کہ فریقین عدم تشدد کے اصول اور جمہوری ضابطوں کی پاسداری کریں،تمام فریقین پرامن پاکستان اور عوام کے پرامن مستقبل کے لیے باہم مل کر کام کریں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی سابق اسپیکر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے عالمی رہنماؤں کو خطوط لکھ کر پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا تھا۔