ایکسپورٹرز کو ایف بی آر کی بلینک میلنگ سے محفوظ رکھنا چاہیے، خواجہ آصف

پیر 17 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی زیر دفاع خواجہ آصف نے ایکسپورٹرز کے لیے نئی شرائط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو ریوینیو ضرور ملنا چاہیے لیکن ایکسپورٹرز کو ایف بی آر کے ہاتھوں بچایا جانا بھی بیحد ضروری ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اینے ایک پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ ایکسپورٹرز کو آج سے 35 سال پہلے نواز شریف نے ایف بی آر کے چنگل سے آزادا کرایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بینک میں ایک فیصد کٹوتی کےبعد پھر انکم ٹیکس افسر کے پاس کتابیں لے کر پیش ہونا پڑے گا اور پھر اس کے بعد کیا ہو گا اس کے لیے دماغ پر بوجھ ڈالنے کی ضرورت نہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پچھلے  75سالوں میں ہماری معیشت میں ایف بی آر نے جو کردار ادا کیا ہے وہ سب کو معلوم ہے۔ ایکسپورٹرز سے پات ہونی چاہیے ۔ حکومت کو ریونیو ملنا چاہیے اور ایکسپورٹر کو بلیک میل سے محفوظ ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ خواجہ آصف نے گزشتہ ماہ بھی ایف بی آر پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایمانداری سے ٹیکس وصول کیا جائے تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت ہی درپیش نہیں ہوگی، ٹیکس کی وصولی میں 3گنا تک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف اور مریم نواز کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا نکتہ با نکتہ جواب

قومی اسمبلی اجلاس میں تعلیم، ہیلتھ اور ماحولیات کے اہم بل زیر غور

سینیٹ اجلاس میں نیشنل ایگری ٹریڈ اتھارٹی بل اور صحافیوں کے مسائل پر غور

پی ٹی آئی احتجاج میں اب اجتماعی استخارہ ہوگا، شیرافضل مروت کا طنز

کیا پی آئی اے کی نجکاری آئندہ 15 روز میں ہونے والی ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا