دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، سب سے اہم یہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، انتہا پسندی اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنے کے لیے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کرپھینکنا ضروری ہے، پاکستان دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے باعث پاکستان نے بہت نقصانات اٹھائے ہیں، دہشتگردی میں ملوث عناصر کا قلع قمع ضروری ہے، اس کے لیے دہشتگردی کے خلاف سب کو متحد ہونا پڑے گا۔

وزیردفاع  کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بہت قربانیاں دی ہیں، اور بے تحاشہ نقصان اٹھایا ہے۔ تاہم دہشتگرد عناصر اوران کے مراکز کا خاتمہ بہت ضروری ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان کو دہشتگردی سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، جس کے لیے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں