زمزم کی صفائی اور کوالٹی: جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

پیر 17 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عازمین مناسک حج ادا کرتے وقت زمزم کے مبارک پانی سے سیراب ہوتے ہیں۔ مسجد الحرام میں زمزم کی سربراہی کی انتظامیہ پچھلے 45 سالوں سے زمزم کے کنوئیں کی نگرانی کر رہی ہے، جو پانی کو ٹھنڈا اور عام دونوں صورتوں میں فراہم کرتی ہے۔

انتظامیہ مستقل طور پر بڑی باریک بینی سے کولروں کی صفائی اور ان میں پلاسٹک کے کپ فراہم کرتی ہے، اس کے ساتھ ہی پانی پینے کی جگہوں کی باقاعدہ صفائی اور پانی کی ٹھنڈک کی نگرانی بھی کرتی ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی دیکھ بھال کرنے والے عام ادارے نے زمزم کے پانی کے تجزیہ اور صفائی کے لیے ایک خصوصی لیبارٹری بھی مہیا کر رکھی ہے، تاکہ اس کی کوالٹی اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

زمزم کے پانی کو بغیر کسی کیمیائی مواد کے الٹراوائلٹ شعاعوں کے استعمال سے صاف کیا جاتا ہے، جس سے 99.77 فیصد تک کی سطح پر صفائی حاصل کی جاتی ہے۔ ایک کلو واٹ بجلی سے 12 ہزار گیلن پانی صاف کیا جا سکتا ہے، جو زمزم کے پانی کے رنگ، ذائقے اور خوشبو کو بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp