جہلم ویلی میں 3 روز قبل تیندوے کے 2 بچوں کو مار کر غائب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
آزادکشمیر کی جہلم ویلی میں 3 روز قبل تیندوے کے 2 بچوں کو مار کر غائب کرنے والے افراد کیخلاف قانون کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ نے تیندوے کے بچے مارنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت ہے۔
تیندوے کے بچوں کی ہلاکت پر تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق تیندوے کے بچوں کو ہلاک کرنے کے الزام میں ملزم مراد، اسد پٹھان اور انکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ایف آئی آر میں نامزد ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے ہیں۔
ایس ایچ او گڑھی دوپٹہ عدیل اختر کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔جب کہ متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر علاقہ مکینوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ ایس ایچ او عدیل اختر کے مطابق ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ جہل ویلی میں عید سے ایک روز قبل تیندوے کے بچوں کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا تھا۔