بلوچستان کا 850 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کا 850 ارب روپے کا بجٹ آج بلوچستان اسمبلی کے خصوصی بجٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافےکی تجویز دی گئی ہے جب کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہ 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ متوقع ہے اور صوبے میں 3 ہزار سے زائد ملازمتیں دی جائیں گی۔

صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 200 ارب روپے، غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 600 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ تعلیم کے لیے 120 ارب روپے اور صحت کے لیے 100 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp