بلوچستان ہائیکورٹ نے رعایتی نرخ پر گندم خریداری کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبے میں گندم کی خریداری کے خلاف درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی کابینہ کا رعایتی نرخ پر گندم خریداری کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ گندم خریداری سے متعلق کابینہ کا فیصلہ معقولیت اور محتاط مالی انتظام کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ چیف سیکریٹری کو گندم خریداری کے لیے مختص 500 ملین روپے قرض ادائیگی اور ٹیکنیکل سینٹر کے قیام کے لیے خرچ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ گندم کی خریداری کے لیے مختص رقم ٹاؤن پلاننگ اور صاف پانی کی فراہمی وغیرہ پر خرچ کی جائے۔ صوبے کی کمزور مالی حالت کے پیشِ نظر اپنے اخراجات میں کٹوتی کی ضرورت ہے، نقصان کرنے والے محکموں کو شٹ ڈاؤن کرنے کی ضرورت ہے۔

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ خوراک اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے۔ پاسکو کی موجودگی میں صوبائی محکمہ خوراک اور کچھ نہیں ڈپلیکیشن ہے۔ محکمہ خوراک صوبے کی کمزور معیشت پر بوجھ ڈال رہا ہے۔ توقع ہے وزیراعلیٰ اس معاملے کو دیکھیں گے جنہوں نے کابینہ کے اجلاس میں اس فیصلے کی مزاحمت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی