تھپڑ معاملے پر انو کپور کا چونکا دینے والا جواب، کہا کون کنگنا رناوت؟

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بالی ووڈ اداکار انو کپور نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر پوچھے گئے سوال پر اپنے جواب میں کہا ہے کہ ’کنگنا رناوت کون ہے؟

انو کپور کی سوشل کامیڈی ڈرامہ فلم ’ہمارے بارہ‘ آج 21 جون کو بھارت میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم اپنے متنازع مواد کی وجہ سے خبروں میں تھی لیکن اب بمبئی کورٹ نے فلم پر سے پابندی ہٹا دی ہے۔ اس عدالتی کامیابی پر انوکپور نے 20 جون کی رات فلم کی ٹیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران جب ان سے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارے جانے کے واقعے کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انو کپور نے کہا کہ کنگنا رناوت کون ہے؟ اس پر سب لوگ بے ساختہ ہنس پڑے۔

انو کپور نے رپورٹر سے جواباً پوچھا کہ کنگنا رناوت کون ہے، یہ کنگنا جی کون ہیں؟ بھائی پلیز بتاؤ کون ہیں؟ وہ کوئی نہ کوئی اداکارہ ضرور ہے، کیا وہ خوبصورت ہے؟ انو کپور کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’ہمارے بارہ‘ پر پابندی اس لیے لگائی گئی تھی کہ یہ مسلمان گھرانوں میں بہت زیادہ بچے پیدا ہونے کا احاطہ کیے ہوئے ہے، اس پر کافی اعتراضات سامنے آئے لیکن اب بمبئی کورٹ نے اس معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ فلم میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا میں اسلحہ کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ، حکومت متحرک

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے معروف کاروباری شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے منگنی کرلی

ٹرمپ مغربی کنارے کے الحاق کی اجازت نہیں دیں گے اور وہاں تشدد ختم ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، جینیفر لوکیٹا

سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برفباری

واریئر ڈیویڈنڈ: ٹرمپ نے لاکھوں امریکی فوجیوں کو فی کس 1,776 ڈالر دینے کا اعلان کردیا

ویڈیو

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی