ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے سونے کا معاملہ، ٹیم کے اہم کھلاڑی نے نئے راز کھول دیے

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم پر کڑی تنقید کرتے نظر آتے ہیں اور نظم و ضبط کی کمی کا انکشاف کرتے ہیں۔

 محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اُن کے دور میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران کچھ قومی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں سو رہے تھے۔ ان کے اس بیان کی تصدیق امام الحق نے بھی کی۔

گزشتہ روز تابش ہاشمی نے اپنے شو ’ہارنا منع ہے‘ میں امام الحق، احمد شہزاد اور عمران نزیر کے سامنے محمد حفیظ کا بیان دہرایا اس پر امام الحق نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں کچھ کھلاڑی سو ریے تھے مگر وہ ایک پریکٹس میچ تھا اور کھلاڑی صرف سستا رہے تھے۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ چائے کے وقفے کے دوران کچھ کھلاڑی 10 منٹ کی نیند لے لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی اس وقت ڈریسنگ روم میں ہی موجود تھے مگر سونے والے کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کے کہنے پر کھلاڑیوں نے پھر ایسا نہیں کیا تھا، سونے والے کھلاڑیوں پر 500 ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہو گیا تھا۔ امام  کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کو یہ بات اس طرح سے سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے نہیں لانی چاہیے تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp