بجٹ میں تعلیم اور صحت ترجیح ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ہوگا۔بجٹ میں تعلیم اور صحت ترجیح ہیں۔

ا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ان خیالات کا اظہارحکومتی اور اتحادی اراکین صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عوامی وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوں گے۔ وفاقی پی ایس ڈی پی سے متعلق خدشات چئیرمین پیپلز پارٹی کے ذریعے متعلقہ فورم پر اٹھائے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاق نے پی ایس ڈی پی سے متعلق خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی توجہ سے بلوچستان کے اہم منصوبوں کو وفاقی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔گوادر پورٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کی فعالیت کے لیے صدر مملکت سے درخواست کی ہے۔سی پیک منصوبوں کا فائدہ عام بلوچستانی کو ملنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp