امریکا ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی کی دوڑ سے باہر، ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ہفتہ 22 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر8 مرحلے کے گروپ 2 میں شامل ویسٹ انڈیز اور امریکا کی ٹیمیں بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن کے کنسنگٹن اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں۔ جہاں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 9 وکٹو ں سے شکست دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 46 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا کی ٹیم 128 رنز بنا کر اننگز کے آخری اوور میں آل آؤٹ ہوگئی اور جیت کے لیے 129رنز کا ہدف دیا۔

امریکی بیٹر اینڈریز غوث 16 گیندوں پر 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنا کر نمایاں رہے، نتیش کمار 20، ملند کمار 19 اور شیڈلی وین شاک وک 18 رنز اسکور کرپائے۔ ویسٹ انڈین بولر روسٹن چیز نے 4 اوور میں 19 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کی، اینڈرے رسل 31 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ الزاری جوزف 2 اور گڈاکیش موتی 1 وکٹ حاصل کر سکے۔

ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 10 اوورز اور 5 گیندوں پر ہدف حاصل کرک میچ جیت لیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شے ہوپ 82 اور نکولس پورن 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جونسن چارلس 14 گیندوں پر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

سُپر8 مرحلے میں ویسٹ انڈیز اور امریکا کی ٹیمیں اب تک 2،2 میچ کھیل چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز ایک میچ جیتی اور ایک ہاری جبکہ امریکا دونوں میچ کھیل کر ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے۔

گروپ 2 میں شامل جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 2 میچ کھیل کر دونوں ہی میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 2 میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp