موسم گرم اور خشک رہے گا، رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 22 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محمکہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مغربی ہواؤں کا کمزور سلسلہ ملک کے بالائی اور کچھ جنوبی علاقوں پر موجود ہے۔  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام یا رات گئے شمالی/مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، زیریں سندھ، خطہ پوٹھو ہار اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی یا جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

23 جون اتوار

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

24 جون سوموار

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں/ مکران کے ساحلی علاقے / جنوبی بلوچستان میں شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

25 جون منگل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں/ مکران کے ساحلی علاقے / جنوبی بلوچستان میں شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

26 جون بدھ

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں / مکران کے ساحلی علاقے / جنوبی بلوچستان میں شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

27 جون جمعرات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

28 جون جمعہ

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp