پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات جاری، گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا

ہفتہ 22 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں شہریار ریاض، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر راجا، چوہدری امیر افضل اور تیمور مسعود اکبر کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 15 روزہ نظر بندی احکامات 3 ایم پی او کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کی سفارش محکمہ پولیس نے کی تھی جبکہ محکمہ پولیس کی سفارش کی توثیق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے 20 جون کی میٹنگ میں کی تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ نے آج الیکشن کمیشن کے خلاف پیدل مارچ کرنا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان