سندھ کے علاقے سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا ہے اور عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اونٹ مالک کا موقف سن کر مقدمہ درج کیا جائے۔
اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں قید 6 ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں
اس موقع پر اونٹ مالک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مئوکل پولیس کے بجائے عدالت کو بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔ جس پر اونٹ مالک کا بیان سول جج حبیب اللہ سیال کے روبرو ریکارڈ ہوگیا۔
اونٹ مالک نے کہاکہ سرکاری مدعیت میں کمزور ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس پر سول جج حبیب اللہ سیال نے 162 کے تحت اونٹ مالک سومار بیہن کا بیان سننے کے بعد منگلی پولیس کو حکم دیا کہ مالک کے موقف کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سندھ کے ضلع سانگھڑ میں سنگدل وڈیرے نے تیزدھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔