وفاقی وزیر احسن اقبال کا سوات واقعہ پر ایوان کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

ہفتہ 22 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دین کے نام پر معاشرے میں لا قانونیت کے واقعات کا جائزہ لے کر قومی لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے ایوان کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

ہفتہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ سوات میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک سیاح کو مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں جلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں بھی ہوتے ہیں جس پر ہم کو اعتراض ہوتا ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ اس سے قبل سیالکوٹ، جڑانوالہ، سرگودھا اور اچھرے میں بھی اس قسم کے واقعات ہوئے، ہمیں ایسے طرز عمل سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ میری اپنی زندگی میں بھی ایک واقعہ پیش آیا، ایک جنونی نے میری زندگی لینے کی کوشش کی وہ گولی میرے جسم میں آج تک موجود ہے، سوات واقعہ کا نوٹس لیا جائے، اسلام میں کافر کی لاش کی بھی حرمت کا حکم ہے۔

وفاقی وزیر نے حدیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نبی پاک ﷺ نے لاش جلانے سے منع فرمایا ہے کیونکہ جلانے کا حق صرف اللہ کو حاصل ہے، جنگ میں بھی مسلمانوں کو تاکید ہے کہ کسی لاش کی بے حرمتی نہ کی جائے، یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کا ہم نے نوٹس نہ لیا تو حالات مزید خراب ہوں گے، پہلے ہی ہم دنیا میں صحت، تعلیم اور معیشت میں بہت پیچھے ہیں، دین کو معاشرے میں جنونیت کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایوان کی خصوصی کمیٹی بنائی جائے جو ان تمام واقعات کا جائزہ لے کر قومی لائحہ عمل مرتب کرے۔ جس پر ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے احسن اقبال سے مخاطب ہو کر کہاکہ آپ خود کابینہ کا حصہ ہیں، اس معاملے کو کابینہ میں اٹھائیں اور وزیر داخلہ کے ذریعے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے حکومتی سطح پر بات کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلیم خان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، گھر کب جائیں گے؟

نائیجیریا میں خودکش دھماکوں کی لہر، 23 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

افغان طالبان کی پروپیگنڈا مہم جاری، شہری علاقوں میں دہشتگردوں کو پناہ دینے لگے

موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے معاملے میں شہریوں کو ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

پاکستان میں مثبت معاشی پیشرفت، فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 427 ملین ڈالر ریکارڈ

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا