قندھاری بازار گئے وقتوں میں کوئٹہ کا ایک اہم کاروباری مرکز سجمھا جاتا تھا جہاں نادر اور روایتی اشیاء کی خرید و فروخت ہوا کرتی تھی۔
بلوچستان کے دارالحکومت کی قدیم ترین شاہراہِ اقبال پر واقع اس بازار کی خوبصورتی وہ چھوٹی چھوٹی دکانیں یا تھڑے ہیں جہاں شوکیسوں میں سجی پرانی اور نادر گھڑیوں کی سوئیاں گاہکوں کے انتظار میں گھومتی رہتی ہیں۔
یہ گھڑیاں بیرونِ ملک سے درآمد کی گئی ہوتی ہیں اور ان کے شوقین عام طور پر عمر رسیدہ یا ادھیڑ عمر کے افراد ہوتے ہیں۔ اب ان گھڑیوں کی جگہ بھی چائنہ کی گھڑیوں نے لے لی ہے۔
اس بازار کی گھڑیوں کی سونی دکانیں اور دم توڑتی رونقیں دیکھیں گہرام اسلم بلوچ کی ویڈیو اسٹوری میں۔۔۔