پاکستان کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 2 بہادر عیسائی نوجوان کون ہیں؟

اتوار 23 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان آرمی ایک قومی فوج ہے جو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک مجموعہ ہے۔ اور یہ تمام افراد ملک اور قوم کی حفاظت کی خاطر یکجان ہیں اور ملک کی خاطر قربانیاں دینے سے دریغ نہیں کرتے۔

اس کی تازہ مثال 21 جون کو ضلع کرم کے  علاقے صدہ میں ہمارے سامنے آئی جہاں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نسب شدہ بم کے ذریعے دھماکا کیا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے  بہادر بیٹوں نے شہادت کو گلے لگایا۔

ان5 بہادر جوانوں میں 2 بہادر جوان عیسائی تھے، جنہوں نے مٹی کے محبت کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ ان میں ڈسٹرکٹ اٹک سے سپاہی انوش رفون اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والا سپاہی ہارون ولیم شامل ہیں۔

 وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف سمیت اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے راولپنڈی کے چرچ میں سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

اگر یہ کہا جائے کہ پاک فوج ایک رنگ برنگ پھلوں پر مشتمل خوشبودار باغ کی مانند ہے تو یہ غلط نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان فوج میں کسی بھی رینک میں بھرتی ہونے کے لیے جیسے قومیت کو مدنظر نہیں رکھا جاتا، بالکل ویسے ہی مذہب کی بنیاد پر

بھی تفریق نہیں ہے اور تمام مذاہب کے نوجوانوں کو پاک فوج میں شمولیت کی اجازت ہے۔

 پاک فوج، پاکستان کی فوج ہے، پاکستان کے عوام کی فوج ہے اور یہ اس ملک کی فوج ہے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں پاکستان کے جوانوں کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام میں مردوں کی 4 شادیاں، پاکستانی سیلیبریٹیز کی کیا رائے ہے؟

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دیرینہ دوستی کو مضبوط کا عزم کا اعادہ

دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی: سہیل آفریدی کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ

سعودی عرب: جانوروں کے لیے مسیحا کی حیثیت رکھنے والے پاکستانی نژاد کی موت پر سوگ کی فضا

ویرات کوہلی کا نیا اعزاز، ون ڈے کرکٹ کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے