آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری کیوں دی گئی؟

اتوار 23 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی درخواست پر آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال اور نئے مالی سال کے بجٹ پر بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی درخواست پر آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری بھی دی۔ کہا کہ آزاد کشمیر میں سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔ آزاد کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp