لاکھوں اسرائیلی عوام وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، مستعفی ہونے کا مطالبہ

اتوار 23 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، تو دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے عوام کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف لاکھوں اسرائیلی عوام نے ملک گیر مظاہرہ کیا ہے جس میں ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے اسرائیل یرغمالیوں کو رہا کرانے کے لیے حماس کے ساتھ معاہدہ کرے اور ملک میں نئے انتخابات بھی کرائے جائیں۔

مظاہرین نے احتجاج کے دوران تل ابیب میں آگ لگا کر کئی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردیں، جبکہ اس دوران پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو کی یروشلم اور قیصریہ میں رہائشگاہوں کے باہر بھی ہزاروں مظاہرین نے جمع ہوکر احتجاج ریکارڈ کرایا اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیے میں اب تک 40 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیل اپنے تمام تر وسائل استعمال کرنے کے باوجود حماس کو کچلنے میں بری طرح ناکام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp