سوناکشی اور ظہیر کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اپنے مسلمان شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ رومانوی رقص کے چرچے سوشل میڈیا پر ہونے لگے۔

اداکارہ سوناکشی سنہا کی تقریبِ ولیمہ سے جڑی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آ رہی ہیں ، جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ نئے نویلے جوڑے سمیت تمام مہمان بھی بے انتہا خوش ہیں اور انہیں نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

گرینڈ عشائیہ سے جڑی ایک اور خصوصی ویڈیو سامنے آ رہی ہے، جس میں دلہن و دولہا اسٹیج کے سامنے رومانوی گانے حسنِ جاناں کی تعریف ممکن نہیں، آفریں آفریں پر ڈانس اسٹیپس پرفارم کررہے ہیں۔ شوہر ظہیر کے ہمراہ پہلے تو سوناکشی بہترین انداز میں رقص کرتی رہیں پر آخر میں شرما گئیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Voompla (@voompla)

اس جوڑے کی دعوت ولیمہ میںلیجنڈری اداکارہ ریکھا، ادیتی راؤ حیدری، تبو، سائرہ بانو، یو یو ہنی سنگھ، روینہ ٹنڈن، ودیا بالن و شوہر، ہما قریشی، کاجول، سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا سمیت دیگر اسٹارز نے خصوصی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp