اب آپ کو واٹس ایپ کے طویل میسجز ٹائپ نہیں کرنا پڑیں گے

پیر 27 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیا آپ واٹس ایپ کے لمبے لمبے میسجز ٹائپ کر کے تھک چکےہیں؟واٹس ایپ نے اس مسئلے کا حل بھی تلاش کر لیا ہے، واٹس ایپ جلد ہی ایک نیا ’آڈیو چیٹ‘فیچر متعارف کروائے گا۔

یقینا واٹس ایپ پر لمبے لمبے میسجز ٹائپ کرنا پریشان کن ہوتا ہے۔ تاہمWABetainfoکی رپورٹ کے مطابق اب اس مسئلے کا حل بھی تلاش کرلیا گیا ہے۔

WABetainfoکے مطابق انسٹنٹ میسجنگ سروس اینڈرائیڈ کے لیے ایک ’آڈیو چیٹ‘ فیچر پر کام کر رہی ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی آواز استعمال کرتے ہوئے چیٹ کر سکیں گے یعنی انہیں میسج ٹائپ نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ فیچر کیسے کام کرے گا اس حوالے سے WABetainfoنے یہ اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

جیسا کہ اوپر دکھایا گیا ہے کہ ایک نیا آپشن’اوپن آڈیو چیٹ‘چیٹ ہیڈر میں شامل کیا جائے گا تاکہ واٹس ایپ صارفین آڈیو چیٹ کر سکیں۔ بات چیت کو ختم کرنے کے لئےاوپر دائیں جانب سرخ دائرے میں ٹیلی فون کا آئیکون ہو گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ میں پہلےہی آڈیو پیغامات ریکارڈ کرنے اور بھیجنے کا آپشن موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp