صوبوں نے وفاق سے بہترین تعاون کیا، وزیراعظم کا اعتراف

منگل 10 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے جینوا کانفرنس کی کامیابی پر وفاق، صوبوں اور افسران کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلی بار دیکھا گیا کہ صوبے وفاق کے ساتھ یک زبان تھیں، اختلافات رہتے ہیں مگر صوبوں نے وفاق سے بہترین تعاون کیا، سب کی انتہائی محنت اور لگن سے دنیا نے پاکستان کی آواز سنی، اسی جذبے سے پاکستا ن کو بحرانوں اور چیلنجز سے نکالیں گے۔

وزیراعظم نے پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال، شیری رحمان، ایاز صادق، حنا ربانی کھر اور مریم اورنگزیب کاوشوں پر داد کے مستحق ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی اداروں کو قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کےلیے9 ارب ڈالر سے زائد رقم غیبی مدد سے کم نہیں ہے، عالمی مالیاتی اداروں کا شکریہ جنہوں نے 3 کروڑ 30 لاکھ سیلاب متاثرین کی مشکلات کو سمجھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کے پی میں گورنر راج کا معاملہ زیرغور نہیں، عمران خان میثاق معیشت کی طرف آئیں، رانا ثنااللہ

دانت سفید کرنے کے غیر مستند علاج کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں بڑا اضافہ مانگ لیا، اوگرا میں درخواستیں جمع کروا دیں

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ایک ہی بال پر چھکا بھی اور وکٹ بھی، یہ عجیب واقعہ کیسے ہوا؟

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی