بیوی اور معصوم بیٹی کو تیزاب سے جلانے والا سفاک ملزم گرفتار

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں بیوی اور معصوم بیٹی کو تیزاب سے جلانے والے سفاک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تفتیشی ٹیم تھانہ ماڑی پور نے تکنیکی بنیادوں پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سفاک ملزم امین ولد عبد الستار نے اپنی بیوی مسمات اقرا اور اپنی 3 سالہ معصوم بیٹی پر تیزاب پھینکا تھا، واقعہ کے بعد ملزم روپوش ہوگیا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ ملزم نے بیوی اور بچی کو تھانہ سعیدآباد کی حدود میں واقع خورشید پورہ قبرستان کے پاس تیزاب سے جلایا تھا، تیزاب خاتون اور بچی کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا  نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اور بچی اب تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سعیدآباد میں درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp