پاکستان شاہینز، بنگلا دیش اے اور بگ بیش لیگ کی ٹیموں کے مابین ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شاہینز، بنگلا دیش اے اور بگ بیش لیگ کی ٹیموں کے مابین ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز کا آغاز 9 اگست سے آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں ہوگا۔

ناردرن ٹیریٹری کرکٹ نے 2024 کی ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق سیریز 9 سے 18 اگست تک ڈارون میں کھیلی جانیوالی اس سیریز میں پاکستان شاہینز، بنگلہ دیش اے ٹیم سمیت 9 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

چیف ایگزیکٹو ناردرن ٹریٹری گیون ڈوین کے مطابق اس مرتبہ ایک اور ٹیم شامل کرکے ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز ٹورنامنٹ کو وسعت دی گئی ہے، ٹورنامنٹ میں پرتھ اسکورچرز، میلبرن رینیگیڈز، میلبرن اسٹارز، تسمانیہ، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز، اے سی ٹی کومٹس اور ناردرن ٹریٹری کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز کو مسلسل دوسرے سال مدعو کرنے پر ناردرن ٹیریٹری کے مشکور ہیں، گزشتہ سال پاکستان کے کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ سے بہت تجربہ حاصل کیا تھا۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نعیم الرحمٰن نے امید کا اظہار کیا کہ ایونٹ میں کھلاڑیوں کو بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ 10 اگست کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلیں گے، دوسرا میچ 11 اگست کو میلبرن اسٹار اور تیسرا 13 اگست کو تسمانیہ کے خلاف ہوگا، ٹاپ اینڈ سیریز کے سیمی فائنلز 18 جبکہ فائنل 19 اگست کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp