بابراعظم کو جوتے دینے سے انکار کس نے کیا تھا؟ کامران اکمل نے خاندانی راز بیان کردیا

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کے کیرئیر کی ابتدا میں کس کزن نے انہیں جوتا دینے سے انکار کیا تھا۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ میرے تین چچا اور ان کے بچے بھی ہیں ہو سکتا ہے بابر اعظم نے ان سے جوتے مانگے ہوں اور انہوں نے دینے انکار کر دیا ہو لیکن میں نے یا عمر اکمل نے ایسا نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تو کوئی کلب کا بچہ بھی آ جائے تو اس کے لیے بھی ہمارا بیگ کھلا ہوتا ہے کہ اس میں سے جو چاہو لے لو۔

سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اس کزن کا نام لے لیں جس نے جوتے دینے سے انکار کیا تھا تو یہ زیادہ اچھا ہے کیونکہ اس طرح لوگ ہمیں ٹارگٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم ان کے ماموں کے بیٹے ہیں اور ان سے اچھا تعلق ہے، جب بھی بابر اعظم سے ملاقات ہوتی ہے اچھے طریقے سے ملتے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب وہ انڈر 15 کے لیے سلیکٹ ہوئے تو انہوں نے اپنےایک کزن سے جوتے ادھار مانگے اور اس نے دینے سے انکار کردیا۔ کپتان نے کہا کہ اس انکار نے مجھے یہ سکھا دیا کہ اب جو بھی ہو بھلے کم ہو اپنا ہو لیکن کسی سے کچھ نہیں مانگنا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم