پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق از خود نوٹس کیس میں 2 ججوں کا اختلافی فیصلہ بینچ فکسنگ کے حوالے سے ہمارے بیانیے کی جیت ہے۔
پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے اس لیے عدلیہ میں موجودہ عمران خان کے سہولت کاروں کو پوری قوت کے ساتھ بے نقاب کیا جائے اور نوازشریف کے خلاف سنائے گئے غیر منصفانہ فیصلوں کو بھی سامنے لایا جائے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمانوں کے اجلاس میں اہم فیصلے
نوازشریف کے خلاف غیر منصفانہ اور انتقامی فیصلے اور گواہیاں عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
— PMLN (@pmln_org) March 27, 2023
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اب ماضی کا قصہ بن چکا ہے،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندو خیل نے جو فیصلہ دیا اس سے ہمارے بیانیے کی فتح ہوئی کیوں کہ اگر بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے درست تصور کیا جاسکتا ہے۔
چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ ،توشہ خانہ کیس ،ٹیریان کیس میں ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں مگر یہ شخص ان سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے اور یہ سب کچھ اسی لیے کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس جس نے بھی عمران خان کی سہولت کاری کی بدنامی اور رسوائی کا اس کا مقدر ٹھہری ہے۔
قبل ازیں اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان فارن ایجنٹ کے طور پر پاکستان میں فتنہ اور انتشار پھیلانا چاہتا ہے تاکہ ملک آگے نہ بڑھ پائے۔ہر وہ ہاتھ جو اس کھیل کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھتا ہے اس کو اسی کا حصہ سمجھا جائے گا۔
جس جس نے بھی عمران کی سہولت کاری کی، بدنامی و رسوائی اس کا مقدر بنی۔ عمران ایک فارن ایجنٹ ہے جس کی ذمہ داری پاکستان میں فتنہ و انتشار پیدا کرنا ہے تاکہ یہ ملک آگے نا بڑھ پائے اور ہر وہ ہاتھ جو اس شیطانی کھیل کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھتا ہے، اسی کھیل کا حصہ تصور کیا جائے گا۔ https://t.co/fRh6AJhRIK
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 27, 2023
اپنے ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا ہے کہ جس ملک میں انصاف کے دو معیار ہوں،فیصلے چند مخصوص لوگوں کے ہاتھ میں ہوں جن کا واحد مقصد عمران کی سہولت کاری ہے تو پھر یہی ہوگا۔
جس ملک میں انصاف کے دو معیار ہوں، فیصلے چند مخصوص لوگوں کے ہاتھوں میں ہوں گے جن کا واحد مقصد عمران کی سہولت کاری ہے، تو پھر یہی ہو گا۔ میں نے بہت خطرناک چیز کی نشاندہی کی تھی جس کی درستگی ضروری ہے۔ https://t.co/4BCFxTcMML
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 27, 2023