پاکستان ٹیم تو نہیں البتہ عارف لوہار فیفا ورلڈ کپ میں پہنچ گئے

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عارف لوہار پاکستان کے ایک لیجنڈ تجربہ کار فنکار ہیں۔ انہوں نے اپنی آواز اور چمٹے کے ذریعے پنجابی لوک موسیقی کو امر کر دیا ہے اور لوگ ان کے گانوں کو پسند کرتے ہیں۔

وہ ایک ایسے فنکار ہیں جو وقت کے ساتھ آگے بڑھے اپنے کام کے جوہر کو روایت میں جکڑ کر رکھتے ہوئے اسے جدیدیت سے روشناس کراتے رہے۔

ان کے گانے ٹوٹے ہوئے دل کی تسکین کا سامان ہوتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایک نیا گانا ’آ‘ گیا۔ گو وہ ایک سادہ سا گانا تھا لیکن اسے دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

عارف لوہار نے ایک اور بڑا سنگ میل عبور کر لیا ہے کیوں کہ ان کا گانا ’آ‘ فیفا ورلڈ اپ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا گیا ہے جو نامور فٹبالر میسی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے استعمال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp