وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمیں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا پڑا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) میں بندر بانٹ ہوتی تھی اس لیے اس کے خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہاکہ حکومت اخراجات میں کمی کررہی ہے اور اس حوالے سے رپورٹ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں سامنے لائی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ہمارے دور میں جنوبی پنجاب کا بجٹ زیادہ اور ملازمتوں کا شیئر بھی زیادہ تھا، جبکہ وفاق کے حصے میں آنے والے منصوبے بھی پنجاب نے اپنے وسائل سے بنائے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے جس پر بحث جاری ہے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی نے حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بجٹ پاس کرانے میں ساتھ دے گی۔
اس سے قبل رانا ثنااللہ نے یہ بھی کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کے جو گلے شکوے تھے وہ دور کردیے ہیں۔