کینیا کی فلم پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے، شیخ رشید

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بجٹ 25-2024 پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیا کی فلم پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے، 30 اگست سے پہلے حساب ہوگا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ کہ شہباز شریف نے تسلیم کیا ہے کہ حالیہ بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے حلق سے فلک تک غربت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی سے متعلق ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آج کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ساڑھے 600 لوگوں کو دھوپ میں مارا گیا۔ انہوں نے کہا، ’آج پراسیکیوٹر سے میری لڑائی ہوئی، پراسیکیوٹر نے کہا تھا میں یہاں پیش نہیں ہوں گا، پراسیکیوٹر نے جج کے خلاف عدم اعتماد کیا تھا جو مسترد ہوئی۔‘

’کوئی بے وقوف ہی سمجھتا ہوگا کہ عمران خان رہا ہوجائیں گے‘

عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہو گا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کینیا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ عوام نے منگل کو ٹیکس میں اضافے کا قانون پاس کیے جانے کے بعد پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بول کر اسے آگ لگا دی تھی، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے کم از کم 10 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔

11 جون کو آئی ایم ایف نے کینیا کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی تصدیق کی تھی۔ کینیا کی پارلیمنٹ نے ترمیمی مالیاتی بل کی منظوری دے کر بل صدر کو دستخط کےلیے بھیجا تھا، مالیاتی بل میں آئی ایم ایف اور دیگر قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیکسوں میں2.7 ارب ڈالر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں