ٹی20 ورلڈ کپ، سیمی فائنلز میں بارش ہوئی تو کونسی 2 ٹیمیں فائنل کھیلیں گی؟

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ کا سپر 8 مرحلہ تقریباً ختم ہو چکا ہے اور سیمی فائنلسٹ تیار ہیں۔

ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں سیمی فائنل 1 میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا جبکہ بھارت کا سیمی فائنل 2 گیانا میں انگلینڈ سے ہوگا۔

پچ کے مسائل کے ساتھ ساتھ، ٹی20 ورلڈ کپ میں ایک اور بہت زیادہ زیر بحث موضوع بارش ہے۔ بارش نے پہلے ہی کئی گروپ میچز کو متاثر کیا ہے اور ناک آؤٹ مرحلے کے لیے بھی یہ تشویش کا باعث ہے۔

ناک آؤٹ میچوں کے لیے ریزرو ڈے کے قوانین پر نظر ڈالی جائے اور اگر موسم مداخلت کرتا ہے تو کیا ہوگا ہے۔

ریزرو ڈے کیا ہوتا ہے؟

ایک ریزرو ڈے جیسا کہ نام سے پتا چلتا ہے کہ وہ دن ہوتا ہے جسے ریزرو میں رکھا جاتا ہے اگر مقررہ تاریخ پر میچ بارش یا کسی اور وجہ سے منسوخ ہو جائے۔ عام طور پر کسی بھی ٹورنامنٹ کے فائنل گیم یا ناک آؤٹ گیمز کے لیے ریزرو دن مختص کیے جاتے ہیں۔

کیا سیمی فائنل گیمز کے لیے ریزرو دن ہیں؟

ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے براہ راست ناک آؤٹ گیمز کے لیے ریزرو دن مختص کیے گئے ہیں۔ تاہم اگر ضرورت ہو تو دوسرے سیمی فائنل میں کوئی ریزرو دن نہیں ہوگا اور اس کے بجائے ٹورنامنٹ کے شیڈول کو محفوظ رکھنے کے لیے اسے 250 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا ہے۔

یعنی پہلے سیمی فائنل کا ریزرو ڈے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل کا ریزرو ڈے نہیں ہوگا۔

سیمی فائنلز بارش کی نذر ہوتے ہیں تو کیا ہوگا؟

ٹائی سیمی فائنل: ٹائی ہونے کی صورت میں یہ فیصلہ کرنے کے لیے سپر اوور کھیلا جائے گا کہ کون سی ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے۔

ناموافق موسم: اگر موسمی حالات ٹائی کے بعد سپر اوور کو مکمل ہونے سے روکتے ہیں یا میچ چھوڑ دیا جاتا ہے یا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا ہے تو اپنے سپر 8 گروپ میں پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔

اس صورت میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے اپنے سپر 8 گروپ میں ٹاپ پوزیشنیں حاصل کی ہیں اور اگر ان کے سیمی فائنل بارش کی نذر ہوتے ہیں تو یہ دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچ جائیں گی۔

2 سیمی فائنل کب ہوں گے؟

سپر 8 گیمز کے بعد ناک آؤٹ کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل 1 جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں 26 جون کو کھیلا جائے گا۔

دوسرا سیمی فائنل 27 جون کو گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

فائنل کب ہے؟

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل دوسرے سیمی فائنل کے صرف 2 دن بعد 29 جون کو ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فائنل کا بھی ریزرو ڈے ہے جو 30 جون کو پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp