آپ میرے لیے رول ماڈل رہے ہیں، افغان کرکٹر راشد خان کا شاہد آفریدی کا شکریہ

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ میرے سمیت بہت سے لوگوں کے لیے ایک تحریک اور رول ماڈل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے، اس موقع پر شاہد آفریدی نے افغان ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے تاریخی کارکردگی دکھائی ہے۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ افغان ٹیم نے دنیا کو دکھایا ہے کہ ایک ٹیم لگن اور جذبے سے کیا حاصل کرسکتی ہے۔

شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر راشد خان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ جدید کرکٹ میں آپ کی شراکت واقعی حیرت انگیز رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی