فلائی دبئی نے اسلام آباد اور لاہور کے لیے روزانہ پروازوں کا آغاز کردیا

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اماراتی ایئرلائن فلائی دبئی نے پاکستان میں اپنی سروس کو توسیع دیتے ہوئے یکم جولائی 2024 سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور کے لیے روزانہ کی بنیادوں پر پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔

فلائی دبئی انتظامیہ کے مطابق یہ پروازیں دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائیں گی۔

فلائی دبئی کے چیف کمرشل آفیسر، حمد عبیداللہ نے کہاکہ پاکستان طویل عرصے سے فلائی دبئی کے لیے ایک اہم مارکیٹ رہا ہے۔ 2010 سے لے اب تک کر ہم نے سفر کے لیے مسلسل ڈیمانڈ دیکھی ہے۔

فلائی دبئی نے سب سے پہلے 2010 میں کراچی کے لیے پروازوں کے آغاز کے ساتھ پاکستان میں آپریشن شروع کیا تھا۔ اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ، یہ کیریئر فیصل آباد، کراچی، ملتان، کوئٹہ اور سیالکوٹ کے لیے بھی پروازیں فراہم کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp