گوگل نے جی میل اور دیگر سروسز کے لیے اے آئی ماڈل متعارف کروا دیا

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے جی میل کے لیے اے آئی اسسٹنٹ بھی متعارف کرایا گیا ہے گوگل سروسز کے لیے جیمنائی 1.5 پرو ماڈل استعمال کیا جائے گا جو سائیڈ پینل میں چھپا ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرچ انجن گوگل کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی جیمنائی سسٹم کو جی میل، گوگل ڈاکس، شیٹس اور سلائیڈز جیسی سروسز کا حصہ بنا دیا گیا۔

گوگل انتظامیہ کی طرف سے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ جیمنائی کو جی میل اور دیگر سروسز کے نئے سائیڈ پینل کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اے آئی ماڈل سے صارفین کو کافی مدد ملے گی۔ یہ نیا سائیڈ پینل بیشتر سروسز میں اوپر دائیں کونے میں موجود سپارک بٹن پر کلک کرنے پر اوپن ہو گا اور صارفین جیمنائی سے مختلف سوالات پوچھ سکیں گے۔

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے صارفین جی میل میں اے آئی ٹول کو ای میل تھریڈز کے تجزیے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا اور سمری میں مخصوص نکات ہائی لائٹ کیے جائیں گے۔ اس اپ ڈیٹ کا مقصد طویل ای میلز پڑھنے میں ضائع ہونے والے وقت کو بچانا ہے۔

گوگل کے مطابق جیمنائی کو متعارف کرانے کا سلسلہ 25 جون سے شروع ہوا ہے اور یہ بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آئندہ انگریزی میں تقریر کی تو مجھے غصہ آ جائےگا‘، سہیل آفریدی وی سی ویمنز یونیورسٹی پشاور پر برہم

پاکستان میں5جی سروسز کے آغاز کا عمل ایک بار پھر تاخیر کا شکار

لاہور چڑیا گھر میں 5 برس کے دوران 70 قیمتی جانور اور پرندے ہلاک ہونے کا انکشاف

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری

سندھ حکومت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان، قومی دھارے میں شامل ہونے کا آخری موقع بھی دیدیا

ویڈیو

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟