بل گیٹس کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعریف، بہترین فلاحی پروجیکٹ قرار دے دیا

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  (بی آئی ایس پی)  سینیٹر روبینہ خالد نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی جس کے دوران امریکی مہمان نے پی آئی ایس پی کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک بہترین فلاحی پروگرام قرار دیا۔

اس موقعے پر نامور امریکی بزنس مین و فلاحی شخصیت بل گیٹس اور چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین کی معاشی بااختیاری، صحت اورتکنیکی مہارت کی فراہمی کے حوالے سے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقعے پر سینیٹر روبینہ خالد نے بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو غربت سے باہر نکالنے میں فنی مہارت کی فراہمی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو مجموعی طور پر بااختیار بنانے کے لیے معاشی بااختیاری ضروری ہے اور یہ ان کی آزادی اور کامیابی کی دلیل ہے۔

روبینہ خالد نے کہا کہ مستحقین کو غربت سے نکالنا ہماری اولین ترجیح ہے اور بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام اس مقصد کے حصول کے لیے مختلف منصوبوں  پر کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیر بحث اہم پیش رفت میں سے ایک سہ ماہی وظیفوں کی تقسیم میں شفافیت کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل نظام کاآغازتھا جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ استفادہ کنندگان اپنی ادائیگیاں فوری اور محفوظ طریقے سے حاصل کریں، اس طرح پروگرام کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

بل گیٹس نے  بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام کے اقدامات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ضرورت مندوں کے لیے ایک بہترین فلاحی پروگرام قرار دیا۔

انہوں نے اس پروگرام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے غذائی قلت سے نمٹنے اوپسماندہ طبقات کے لیے غذائی تحفظ میں اضافہ کرنے میں نمایاں پیش رفت کا اعتراف کیا۔

بل گیٹس نے کہا کہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے غذائیت کی کمی اور غذائی تحفظ جیسے اہم مسائل سے نمٹنے میں نمایاں پیش رفت کی تعریف کرتا ہوں۔

چیئرپرسن روبینہ خالد نے بل گیٹس کا  بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام کے منصوبوں میں مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جو ہمارے معاشرے کے سب سے زیادہ مستحق طبقات کو بااختیار بنانے کی ہماری کوششوں کو تقویت دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے