بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  سیاسی وابستگی سے بالاتر تمام مستحقین کی مدد کررہا ہے، روبینہ خالد

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن محترمہ روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی سیاسی وابستگی سے بالاتر تمام غریب و مستحق افراد کو مالی معاونت فراہم کررہا ہے۔

صوابی میں جمعے کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ادائیگی مراکز  کے دورے کے موقعے پر روبینہ خالد نے کہا کہ یہ رقم غریب لوگوں کا حق ان تک باعزت اور شفاف طریقے سے رقوم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کے صوابی دورے کا مقصد مستحق خواتین میں ادائیگیوں کی تقسیم کے عمل اور سہ ماہی بینظیر کفالت وظیفہ حاصل کرنے والوں  کو فراہم کردہ ضروری انتظامات اور سہولیات کا  جائزہ لینا تھا۔

چیئرپرسن کا خواتین کو رقم اچھی طرح گن کر لینے اور رسید طلب کرنے کا مشورہ

اس دوران روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین سے براہ راست بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے  ضرورت مند خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سرکاری نمبر 8171 سے پیغام موصول ہونے پر ادائیگی مرکز پرتشریف لائیں۔

روبینہ خالد نے واضح کیا کہ کفالت کی اس قسط میں وصول کی جانے والی کل رقم  ساڑھے 10 ہزار روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ پوری رقم گن کر وصول کریں اور بینک کی رسید طلب کریں۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ کسی بھی کٹوتی کی صورت میں فوری طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیلپ لائن نمبر 080026477 پر شکایت درج کرائیں۔

’چھوٹے بچوں کی ماؤں کو ترجیحی بنیادوں پر رقوم ادا کی جائیں‘

عملے کو ہدایت دیتے ہوئے روبینہ خالد نے کہا کہ بزرگ اور بالخصوص ایسی خواتین جن کے بچے چھوٹے ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر رقوم کی ادائیگی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا  کہ وہ  ٹوکن جاری کرتے وقت مستحق خواتین کو ان کی رقم سے بھی آگاہ کریں۔

بعد ازاں روبینہ خالد نے صوابی میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے عملے کو دفتر  میں صفائی ستھرائی اور  مستحق خواتین کے لیے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

’بینظیر بھٹو کے نام سے موسوم پروگرام کا غلط استعمال نہ ہونے پائے‘

روبینہ خالد نے عملے سے کہا کہ یہ پروگرام شہید بینظیربھٹو کے نام سے وابستہ ہےاس کا ہرگز غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

اس دوران میڈیا کے ایک نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا کہ 95 لاکھ سے زائد خاندان اس پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں اور مستحق گھرانوں کے لیے سروے کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جلد ہی تکنیکی مہارت اور چھوٹے قرضوں کی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ غریب افراد  اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر غربت سے باہر نکل سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘