کیا پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اسمبلی الگ گروپ بنانے والے ہیں؟

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنی اتحاد کونسل میں شامل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 21 ارکان اسمبلی نے پارٹی سے اختلافات کے باعث اپنا الگ گروپ بنانے کا عندیہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اسمبلی نے پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر خان اور جنرل سیکریٹری عمرایوب خان کو سنجیدہ کوشش کرنے کا پیغام بھجوایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کا مؤقف ہے کہ پارٹی قیادت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور رہنماؤں کی رہائی کے بجائے عہدے حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

پی ٹی آئی ارکان نے پارٹی قیادت سے اختلافات کے باعث پارلیمانی پارٹی کے اجلاسوں میں شرکت سے بھی معذرت کرلی اور کہا ہے کہ سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اور قومی اسمبلی میں سینیئر قیادت کمیٹیوں کے لیے کمپرومائزڈ ہے۔

اختلافات کب سامنے آئے؟

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات اس وقت سامنے آئے جب شہریار آفریدی نے استعفیٰ سے متعلق بیان دیا۔ ان کے اس بیان کے بعد پارٹی کے 27 سے زیادہ ارکان نے استعفوں پر مشاورت کی جبکہ شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی قیادت کی ناہلی پر احتجاج بھی کیا۔

بعدازاں، مولانا فضل الرحمان اورمحمود اچکزئی نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ممبران سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو جذبات کے بجائے افہام وتفہیم سے معاملات طے کرنے کا کہا۔

مولانا فضل الرحمان اورمحمود اچکزئی کے مشورے کے بعد شہریارآفریدی نے وقتی طور پر استعفے سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ پی ٹی آئی کی سینیئرقیادت نے اراکین سے عمران خان کی رہائی تک اختلاف پرخاموش رہنے کی استدعا کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ