بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کی رپورٹ برائے 2024 جاری

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن نے اپنی حالیہ رپورٹ میں امریکی حکومت سے مذہبی آزادی کی منظم، جاری، اور شدید خلاف ورزیوں پر پاکستان کو بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت ایک ’مخصوص تشویش زدہ ملک‘کے طور پر دوبارہ نامزد کرنے کی سفارش کی ہے۔

امریکی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ برائے 2024کے مطابق پاکستان میں 2023 میں 16 افراد کو ان کے عقیدے کی وجہ سے قتل کیا گیا، گزشتہ برس پاکستان میں 329 افراد پر توہین مذہب کا الزام لگایا گیا, پاکستان میں سوشل میڈیا پر توہین مذہب کے الزام میں 140 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 11 کو سزائے موت سنائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مسلح فرقہ پرست گروہ مذہبی اجتماعات اور عمارتوں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں جاری رکھے ہی، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے حکومتی درخواست پر 71 ہزار سے زائد یو آر ایلز بلاک کیے اور اگست میں سینیٹ نے قانون سازی منظور کی جس میں توہین مذہب کی سزا میں اضافہ کیا گیا۔

بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مذہبی آزادی کے مسائل پر  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مسلم اور مسیحی برادری کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، جہاں مسیحیوں اور مسلمانوں کو زبردستی مذہب تبدیل کرنے پر پابندی کے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا، اقلیتی گروہوں کے اراکین کو جھوٹے، من گھڑت الزامات پر ہراساں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسیحی برادری کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا، بی جے پی کے اراکین کے اقدامات اور بیانات حکومتی عہدیداروں کے مثبت بیانات سے متصادم رہے، امریکی کمیشن کی رپورٹ میں بھارتی حکومت کو اقلیتی گروپوں کے خلاف تشدد کے ذمہ داروں کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟