آئی فون سپلائر کمپنی انڈیا میں شادی شدہ خواتین کو ملازمت کیوں نہیں دیتی؟

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی شہر چنئی کے قریب ایپل کمپنی کے آئی فون اسمبلنگ پلانٹ میں ہزاروں خواتین ملازمت کرتی ہیں تاہم یہاں انتظامیہ منظم طریقے سے شادی شدہ خواتین کو ملازمت فراہم نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

2019 میں بھارتی شہر چنئی سے لگ بھگ 25 میل دور آئی فون اسمبلنگ کا آغاز کرنیوالی تائیوان کی کمپنی فوکسکون ٹیکنالوجی انڈیا نے شادی شدہ خواتین کو اپنے پلانٹ سے منظم طریقے سے بیدخلی کی پالیسی کی بنیاد شادی شدہ خواتین پر غیر شادی شدہ خواتین کی نسبت زیادہ خاندانی ذمہ داریاں عائد ہونا بتایا ہے۔

فوکسکون انڈیا کے ہیومن ریسورس کے ایک سابق اہلکار ایس پال کے مطابق کمپنی انتظامیہ ملازمت کی غرض سے بھرتی کے قواعد زبانی طور پر فراہم کرتے ہیں جبکہ فوکسکون عام طور پر شادی شدہ خواتین کو ان کے ’ثقافتی مسائل اور سماجی دباؤ‘کے سبب ملازمت فراہم کرنے سے گریز کرتی ہے۔

’کمپنی کا نظریہ تھا کہ شادی کے بعد بہت سے مسائل سامنے آتے ہیں، جن میں سر فہرست خواتین کا ماں بنناہوتا ہے، جب آپ شادی شدہ خواتین کو ملازمت دیتے ہیں تو خطرے کے عوامل بڑھ جاتے ہیں۔‘

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فوکسکون ٹیکنالوجی انڈیا کی ایک درجن سے زیادہ ملازمت فراہم کرنیوالی ایجنسیوں کے 17 اہلکاروں سمیت کمپنی ہیومن ریسورس کے چار موجودہ اور سابق سربراہی عہدوں پر فائز افراد نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر ایس پال کے بیان کی تصدیق کی ہے۔

فوکسکون انڈیا میں ملازمت نہ دینے کی وجوہات میں سے ایک شادی شدہ ہندو خواتین کا زیورات پہننا ہے، کمپنی کے ہیومن ریسورسز کے ذرائع نے چنئی شہر کے قریب سریپرمبدور میں واقع پلانٹ میں شادی شدہ خواتین کو ملازمت نہ دینے کی وجوہات میں ان کی خاندانی ذمہ داریوں ،بچوں کی پیدائش کے مراحل، اور غیر حاضری کی زیادہ شرح کا حوالہ دیا ہے۔

ان میں سے بہت سے لوگوں نے یہ بھی کہا کہ شادی شدہ ہندو خواتین کا مخلتف دھاتوں سے بنے ایسے زیورات، پیداوار میں خلل کا باعث بن سکتے ہیں،جنہیں پہننا روایت کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتظار تھا الیکشن کمیشن کامیابی کا اعلان کرے گا، پٹیشن ہی خارج کردی، سربراہ پی کے نیپ

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر