بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کا بڑا مقابلہ آج ہونے جارہا ہے، سیمی فائنل کے لیے بھارتی بلے بازوں میں سے اہم ترین بلے باز سوریا کمار یادیو ہیں، جن کو آؤٹ کرنے کے لیے کرکٹ کی تاریخ کے بڑے گیند بازوں میں سے ایک وسیم اکرم نے حکمت عملی بتادی۔
مزید پڑھیں
ایک بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں وسیم اکرم نے سوریا کمار یادیو سے نمٹنے کے لیے بولرز کو ٹپ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ یہ سوچیں گے کہ سوریا کمار یادیو کے پاس بہت سارے شاٹس ہیں اس کو کہاں گیند دی جائے، اس حوالے سے آپ کے ذہن میں کوئی منفی سوچ نہیں ہونی چاہیے۔
وسیم اکرم نے مشورہ دیا کہ مجھے کوئی ایسی لیگ نظر نہیں آتی جہاں دائیں ہاتھ کا فاسٹ باؤلر وکٹ کے آس پاس جاتا ہو اور آف اسٹمپ کے بعد یارکر کرتا ہو جیسا کہ براوو کیا کرتے تھے، ایسا کوئی نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مشق سے آئے گا، یہ راکٹ سائنس نہیں ہے۔ نوجوان باؤلرز کو وکٹ کے آس پاس جانے کی کوشش کرنی چاہیے اور بلیو لائن سے گیند کو مارنا چاہیے۔ کیونکہ سوریا کمار یادیو کی وکٹ کو نشانہ بنانے میں ناکامی کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اگر کوئی بولر سوریہ کمار کی وکٹ کے لیے نہیں جاتا اور اسے آؤٹ کرنے کے بارے میں نہیں سوچتا ہے تو وہ مخالف گیند باز کو پورے پارک میں مارے گا، کیونکہ اس کے شاٹس کی رینج بہت زیادہ ہے جو اسے 360 ڈگری کا بلے باز بنا دیتی ہیں۔
واضح رہے سوریہ کمار یادیو نے حال ہی میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کے ہاتھوں اپنا ٹی20 نمبر 1 بلے باز کا درجہ کھو چکے ہیں، تاہم بھارتی بلے باز آج ہونے والے اہم میچ میں کارکردگی دکھا دیتے ہیں تو شاید دوبارہ اپنی پوزیشن حاصل کرلیں۔